اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 29 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاگیا ہے۔۔۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ مبشر حسن کی عدالت نے عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔۔۔۔ ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف تھانہ سہالہ میں ہنگامہ آرائی کیس میں ایف آئی آر درج ہے۔۔۔۔مذکورہ ایف آئی آرمیں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353/188/186/109 عائد کی گئی ہیں۔۔۔۔
اس حوالے سےعمران خان کو طلبی کا نوٹس زمان پارک لاہور کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے حاضری یقینی بنانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں