مریم نواز کا الیکشن سے متعلق سیاسی جماعتوں میں ہونیوالے مذاکرات سے متعلق دو ٹوک اعلان

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مذاکرات سیاستدانوں سے ہوتے ہیں دہشتگردوں سے نہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔

یہ بات یاد رکھیں!‘‘واضح رہے کہ آج کل پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کروانے کے لیے سرگرم ہیں، اس حوالے سے کل بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی ۔مولانا فضل الرحمان نے بھی تحریک انصاف سے مذاکرات کی سختی سے مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ جمعیت علماالاسلام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close