سپریم کورٹ 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس نے اسٹینڈ لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے واضح کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی۔۔۔، چیف جسٹس نے تمام قومی سیاسی جماعتوں کو آج ہی مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔۔۔ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانےکی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے سیاسی جماعتوں کو 4 بجے تک مذاکرات کا وقت دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیاہے۔۔۔

پاکستان بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانےکی درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔۔۔۔الیکشن کی تاریخ پر سیاسی اتفاق رائے کے لیے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سیاسی قائدین کو آج طلب کیا تھا۔۔۔۔درخواست گزار سردارکاشف کے وکیل شاہ خاور نےکہا کہ امید ہے تمام سیاسی جماعتیں ایک نکتہ پر متفق ہوجائیں گی، ایک ہی دن انتخابات سے سب مسائل حل ہوجائیں گے۔۔۔ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔۔۔

close