اہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاع ہے عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا،الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے لوگ مجھے قید نہیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھرمیں توڑ پھوڑ کی۔
مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے وہاں خون ہوگا۔عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں۔ یہ مجھے صرف جیل نہیں نیں ڈالنا چاہ رہے یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں ۔ پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں