اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو اسلام آباد میں پیش آئے واقعے کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی گئی ہے۔۔۔۔پولیس نے ٹریفک نقشے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دے دیا ہے۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات اور حقائق تک پہنچنے کے لیے پولیس نے عدالت سے ملزم ڈرائیور کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق 15 اپریل 8 بج کر 25 منٹ پر مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ڈبل کیبن گاڑی کو ٹکر ماری،
گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کو بر وقت روک نہ سکا۔۔۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلی سیٹوں پر بیٹھے ظاہر محمد شاہ اور رضوان زیرِ علاج ہیں۔۔۔۔ گاڑی راؤ گل خان چلا رہا تھا جبکہ ارشد خان فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا۔۔۔۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار غلام شبیر اور ارشد خان کو تھانے میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں