لاہور( آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہدرہ کے دورہ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے قالین بچھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوور اور میٹرو بس منصوبے کی شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک توسیع کے منصوبوں کی بریفنگ لی ۔وزیر اعظم شہباز شریف جب تقریب سے خطاب کرنے کیلئے آئے تو انہوںنے کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی تعریف کی ۔
تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ یہاں پر قالین نہیں ہونے چاہیے تھے ،زمین پر چاردر ہوتی ،آج کل جو حالات ہیں سادگی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہونا چاہیے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں