بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ نے انتظام سنبھالنے سے انکار کر دیا

لاہور( آئی این پی)بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیزکو وفاق کی بجائے صوبوں کے زیر انتظام چلانے کے حوالے سے پنجاب اور سندھ نے آمادگی ظاہر کر دی تاہم بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ نے انکار کر دیا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان میں ہائی لائن لاسز ، بجلی چوری اور ریکوری میں کمی کے باعث سرکلر ڈیبٹ 2.5ٹریلین تک پہنچ گیا۔ پاکستان کی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی کارکردگی میں بہتری کے لیے انہیں وفاق کے بجائے صوبوں کے زیر انتظام چلانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

نگراں پنجاب حکومت نے پنجاب کی حدود میں موجود الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو صوبے کے زیر انتظام چلانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔سندھ کی جانب سے بھی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو صوبوں کے زیر انتظام دینے کے حوالے سے اقدامات اور وزار توانائی سے رابطے جاری ہیں۔خیبر پختوانخواہ کی جانب سے ہائیڈور پاورفیسیلیٹیز بھی ساتھ دینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ بلوچستان نے ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close