میں دینی آدمی نہیں تھا، میں سیدھے راستے پر نہیں تھا، آزادی انسان کی پرواز کو اوپر لے کر جاتی ہے، عمران خان کا کارکنوں سے خط میں اعتراف

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں تاکہ خوشحالی آئے، ہمارا وزیراعظم دنیا بھر میں بھیک مانگ کر ہمیں ذلیل کر رہا ہے، میں اپنی زندگی کے تجربے سے کیا سیکھا ہے اپنے کارکنان بھی کو سکھلانا چاہتا ہوں،انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے،

اللہ نے فرشتوں کو بھی وہ صلاحیت نہیں دی جو انسان کو دی ہے ،نماز میں ہم سیدھا راستہ مانگتے ہیں تباہی والا راستہ نہیں مانگتے ہیں ،اللہ نے سارے پیغمبروں کو انسان کو سیدھے راستے پر لگانے کے لیے بھیجا ہے، ،آزادی انسان کی پرواز کو اوپر لے کر جاتی ہے، گزشتہ روز افطاری کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا رومی کہتے ہیں اللہ نے آپ کو پر دئیے ہیں تو چیونٹیوں کی طرح کیوں رینگ رہے ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم دنیا بھر میں بھیک مانگ کر ہمیں ذلیل کر رہا ہے ،اللہ نے صرف انسانوں کو دو راستے دئیے ہیں اور فیصلہ کرنے کی قوت دی ہے ،میں دینی آدمی نہیں تھا، میں سیدھے راستے پر نہیں تھا،میری ماں نے ہمیشہ مجھے کہا کہ سیدھے راستے کی دعا مانگ کر سویا کرو،ہم فلمیں دیکھتے تھے اور سپورٹس ہیروز کو دیکھتے تھے جو الٹے راستے پر تھے ،دور سے یہ زندگی بڑی زبردست لگتی ہے، ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی ،میں نے ہر قسم کی زندگی دیکھی ہے ، میں آپ کو بتا سکتا ہوں،ماں باپ فرشتے نہیں ہوتے وہ اپنے بچوں کو بتاتے ہیں کہ وہ ان کی غلطیاں نہ دہرائیں ،جس راستے کی ہم دعا مانگتے ہیں وہ اللہ کے نبی کا راستہ ہے،ہمیں ان کی زندگی کو پڑھنا چاہیے ۔ عمرا ن خان نے کہا کہ آپ معاشرے میں اوپر جانا شروع ہو جائیں گے آپ کی زندگی کا مقصد بدل جائے گا آپ آزاد ہو جائیں گے ،آزادی انسان کی پرواز کو اوپر لے کر جاتی ہے ،اندرونی طور پر لا الہ الااللہ انسان کو آزاد کرتا ہے ، غیرت دیتا ہے ،آپ کسی انسان کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے ۔ انھوں نے کہا کہ نبی اکرمؐ کا راستہ آسان نہیں ہے، مشکل ترین راستہ ہے ،مکہ و مدینہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب ریاست سنبھالی تو مشکلات تھیں آسانیاں نہیں تھیں ،جب مشکل وقت سے گزرتے ہیں وہ آنے والے وقت کی تیاری ہوتی ہے ،جب میں کھلاڑی تھا ہر روز پہلے سے زیادہ محنت کرتا تھا جب آپ ایک جگہ پر پہنچتے ہیں تو انسان رکتا نہیں آگے بڑھتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں عدل اور انصاف ہو گا وہ ہی ترقی کرے گا،اللہ کے نبی نے سب سے پہلے عدل کو ہی قائم کیا،ماضی میں چھوٹے چوروں کو سزا ملتی تھی بڑوں کو چھوڑ دیتے تھے تو قومیں تباہ ہوئیں،آج لوگ یورپ اسلئے جاتے ہیں کیونکہ وہاں نظام بہتر ہے وسائل پاکستان میں زیادہ ہیں لیکن نظام نہیں۔پاکستان نظام عدل میں 129 نمبر پر ہے اور یورپ کے ملک پہلے نمبر پر ہیں ،ہم ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں تاکہ خوشحالی آئے،کام کرنے والا اپنے خاندان کو چھوڑ کر ساری زندگی باہر گزار دیتا ہے،کیونکہ ہم نوکریاں نہیں دے پا رہے ، ہم دنیا سے پیسے مانگ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close