سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے

راولپنڈی(آئی این پی) سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 3دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ضلع باجوڑ کے علاقے لوئے سم میں کیا،

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close