اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی کے درمیان ملاقات ہوئی، نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی کی ملاقات افطاری سے کچھ دیر قبل ہوئی،
دونوں معزز ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں کافی دیر تک جاری رہی، ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کا وضاحتی بیان بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مشاورت سے جاری ہوا، دونوں معزز جج صاحبان نے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں