سی ٹی ڈی اہلکاروں کا اہم ترین مطالبہ پورا کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں کیلئے نیا سروس سٹرکچر تیار کر لیا گیا،آئی جی پنجاب کے دستخط کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے نئے سروس سٹرکچر کو منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا، نئے سروس سٹرکچر کے تحت گریڈ 14سے گریڈ 19تک سینکڑوں آسامیاں تجویز کی گئی ہیں،

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال کے مطابق گریڈ 14کی بارہ سیٹوں کو بڑھا کر 320، گریڈ 16کی 6سیٹوں کو بڑھا کر 72جبکہ گریڈ 17کی تین سیٹوں کو بڑھا کر 12کر دیا گیا، نئے سروس سٹرکچر میں گریڈ 18کی 8نئی جبکہ گریڈ 19میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 2 نئی آسامیاں شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close