صوبائی تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی )صوبائی تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے یومِ شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز میں تعطیل ہو گی۔محکمۂ تعلیم سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر اسکولز میں تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رمضان المبارک بمطابق 12 اپریل بروز بدھ اسکولز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر یکساں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close