لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے افتخار احمد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد سے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے افتخاراحمد نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ق لیگ سے چودھری افتخار احمد بٹر نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
تحریک انصاف بروقت انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے – pic.twitter.com/oHAwGgIn1h
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) April 7, 2023
ڈاکٹر یاسمین راشد نے چوہدری افتخار احمد بٹر کو پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی شکست کے خوف سے کاپنیں ٹانگ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف بروقت انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے لیکن حکمرانوں کو عوام کا خون چوسنے سے فرصت نہیں، امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں