اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت جاری ۔عدالت نے سابق وزرا اعظم کو دی جانے والی سیکیورٹی کے رولز طلب کر لئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق جو جس کا حق ہے وہ اسے ملنا چاہئے۔چھوٹی چھوٹی چیزیں حکومت خود کیوں نہیں کرتی۔کیوں عدالت آنا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریماکس میں کہا کہ رولز پیش ہونے کے بعد مناسب حکم جاری کریں گے،
چیف جسٹس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ سابق وزیراعظم کی کیا اور کتنی سیکیورٹی ہے؟تھریٹ الرٹ کے حوالے سے وقت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اسیسمنٹ کرنا ہو گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق ریماکس دئیے کہ جو جس کا قانونی حق ہے وہ اس کو ملنا چاہئے،سابق وزیراعظم کو اس کے رتبے کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہئے،چیف جسٹس کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا اچھی مثالیں قائم کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں