لاہور (پی این آئی) سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا شدید ردِعمل۔۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو re-write کر کے پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو دوبارہ لکھ کر پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے۔ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روکے۔
2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بنچ نے اٹھا لی ہے۔ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔ https://t.co/8JOoBEez66
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں