جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کور ٹ کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کر دیا؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کر عہدے کا چارج چھوڑنے کو کہہ دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق رجسٹرارسپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں جسٹس قاضی فائز کا کہنا ہے کہ میرے لیے حیران کن تھا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سرکلر جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے اوپر رجسٹرار سرکلر جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا، سرکلر کے ذریعے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ سینئر افسر کے طور پر آپ کو آئین اور آئین میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے اثرات کا معلوم ہونا چاہیے، سرکلر میں جس فیصلے کا ذکر کیا گیا وہ موجودہ فیصلے سے مطابقت نہیں رکھتا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر شہری کی طرح آپ پر بھی آئین کا نفاذ ہوتا ہے،آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رجسٹرار آفس کا چارج فوری طور پر چھوڑ دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسر کو فوری واپس بلائے اور مناسب سمجھے تو کارروائی بھی کرے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریرکردہ خط کی کاپی سیکرٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close