پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں موسم ابر آلود اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔
ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے موسلادار بارشوں کے باعث بعض بالائی اضلاع دیر،سوات،کوہستان اور مانسہرہ میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوقع موسلادار بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں