مریم نواز کیخلاف توہین عدالت، عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) عدلیہ مخالف تقریر، مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل بینچ مقامی وکیل کی اپیل پر پیر کو سماعت کرے گا۔

وکیل شاہد رانا نے سنگل بینچ کی جانب سے پٹیشن خارج کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نوازنے سرگودھا کنونشن میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو سنگل بینچ نے مسترد کردیا لہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانےسےمتعلق وزیراعظم سےمنسوب خبرجھوٹ قراردےدی۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانےسےمتعلق وزیراعظم سےمنسوب خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے۔ مریم اورنگریب نے کہا من گھڑت، بے بنیاد اور شرانگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے ،وزیراعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اورنشرکی جائے۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا ملک میں معاشی سیاسی اورآئینی بحران کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں اور نوجوانوں سے جھوٹ بول کر انہیں دھوکہ دیا۔

انہوں نے عمران خان کو اُن کے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے نوے روز میں کرپشن ختم کرنی تھی ، سو دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک کرنی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا بیرون ملک سے دو سو معاشی ماہرین اوردو سوارب ڈالر بھی باہر سے آنے تھے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور بے گھروں کو پچاس لاکھ گھر بھی ملنے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ مریم اورنگزیب نے کہا تمہارے دھوکے اورفراڈ کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ نوجوانوں کو تمہارے جیسے شر سے نجات دلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں