مذاکرات میں میں نہیں بیٹھوں گا، عمران خان کا دوٹوک اعلان

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مذاکرات سے ایک بار پھر پیچھے ہٹ گئے۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اصل معاملہ الیکشن ہے۔

اگر انتخابات نہیں ہونے تو پھر کونسا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ؟انہوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں وہ نہیں بیٹھیں گے، اُن کی ٹیم بیٹھے گی، اصل مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر الیکشن ہی نہیں ہوتے تو پھر کون سا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ، پھر تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن ابھی نہیں ہوتے تو پھر اکتوبر میں بھی کیوں ہو، پھر آپ کہیں گے کہ اگلے سال بھی کیوں ہو، پھر تو جو طاقتور فیصلہ کرے گا تبھی الیکشن ہوں گے۔عمران خان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ ہر بات بھول کر مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close