اپنی بیٹی کو چھپانے پر عمران خان کی نا اہلی کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل ایک ہی وزیراعظم ہو گا اپنی بیٹی کو چھپانے اور نہ اپنانے پر، بیٹی چھپانے کی ملک کی تاریخ میں مثال ہے اور نہ ہو گی۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں گھڑی چوری اور فارن ایجنٹ عزیز اعظم نا اہل ہو گا۔ اپنی بیٹی کو چھپانا انسانیت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی اب صرف دہشت گرد فارن فنڈ جماعت کی ہونی چاہئے۔ رجسٹریشن منسوخی صرف پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والی جماعت کی ہونی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close