عمران خان کو پارلیمنٹ کی تقریب میں دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو سوچنا چاہیے تھا، معاملہ 9 سے 3 کے بینچ پر آگیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استعفے اس لئے منظور کئے کیونکہ یہ صرف اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چاہتے تھے،سیاست کے لئے مائنس ون فارمولا زہر قاتل ہے، نہیں چلتا اور نہ اس کے قائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر عمران خان کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو سب پارٹیاں کہہ رہی ہیں وکلا کہہ رہے ہیں فل کورٹ بینچ بنائیں کیوں نہیں بناتے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں