اظہر مشوانی نے گھر واپسی کی اطلاع کیسے دی؟

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر اپنی گھر واپسی کی اطلاع دی ۔ اظہر مشوانی نے لکھا الحمد اللہ میں بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں ، ان آٹھ دنوں میں آپ کی دعائوں، کاوشوں اور سپورٹ نے تا عمر کے لئے مقروض کر دیا ہے ۔ دعا ہے ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیوں کے ساتھ افطاری کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close