عدالتی بنچ ٹوٹ جانے پر ن لیگ کا موقف سامنے گیا

اسلام آ باد(پی این آ ئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارٹی بازی سیاست دانوں میں تو ہوتی ہے لیکن ’یہ سپریم کورٹ کا کلچر نہیں ہے۔عدالتی بنچ ٹوٹ جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’اس وقت اعتماد کا فقدان ہے۔بدقسمتی ہے کہ سیاست دانوں اور عوام کے پاس آخری راستہ اور اخری منزل سپریم کورٹ ہوتی ہے تاہم یہاں ایک ہیجانی کیفیت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’

پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ فل کورٹ بنا لیں، آج تین رہ گئے ہیں۔ اعتماد بحال کرنا ہے، اتحاد بحال کرنا ہے تو فل کورٹ ہونا چاہیے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے الیکشن التوا کیس میں ایک بار پھر بنچ ٹوٹ جانے کے بعد کہا ہے کہ اس معاملے پر اب فل کورٹ بننا چاہیے۔اپنے بیان میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ تقسیم نہ ہو، فل کورٹ میں مشاورت ہونی چاہیے تاکہ

آئینی بحران کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی تقسیم باہر سے نہیں، اندر سے ختم ہو گی اور مشاورت سے ختم ہو گی۔ سرکلر آرڈر کے ذریعے سینیئر جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ایک غلط روایت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close