بابابلھے شاہ کے دربار سے مشکوک یورپی خاتون گرفتار، کیا روپ دھار رکھا تھا؟

قصور(پی این آئی) قصور پولیس نے فقیر کا روپ دھار کر بابا بلھے شاہ دربار کے احاطے میں داخل ہونے والی یورپی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایچبیور بیٹنا فقیرکاروپ دھار کردربار کےاحاطہ میں موجود تھی، پولیس نے خاتون کو مشکوک سمجھ کر گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سیرکے لیے پاکستان آئی ہے جیسےسیکیورٹی وجوہات پر حفاظتی تحویل میں لیا ہے، دربار بابا بلھے شاہ کیسے پہنچی اس کی تحقیقات جاری ہیں،خاتون کو میوزیم اور دربار حضرت بابا بلھے شاہ دکھانے کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔خاتون کے پاس صرف ملتان کا ویزہ ہے جس کی وجہ سے خاتون بھیس بدل کر قصور آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close