رانا ثناء اللہ نے وفاق میں عبوری حکومت کے قیام کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ملک میں عام انتخابات سے قبل عبوری حکومت کے قیام کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 12 یا 16 اگست کے بعد ہماری حکومت نہیں ہو گی، 16 اگست کو عبوری حکومت آ جائے گی، الیکشن کرانا ان کا کام ہے۔۔۔۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، لوگوں کو معاملات کے حل کرنےکے لیے مشاورت سے کام لینا چاہیے۔۔۔۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک اس وقت افراتفری اور انارکی کی طرف کھڑا ہے، اس کے لیے عمران خان کی دس سال کی محنت ہے، انہوں نے ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close