پنجاب اور کے پی کے الیکشن، وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ترین عہدیدار کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں توڑنے جانے کے بعد دونوں صوبوں میں عام انتخابات کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کر لیا ہے۔۔۔۔۔ وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طلب کرتے ہی اٹارنی جنرل منصور عثمان سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے زیرِ سماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے گزشتہ روز انتخابات کے التواء کے کیس میں اٹارنی جنرل کو وزیرِ اعظم سے معاملے پر ہدایات لینے کے لیے کہا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close