پرویز الٰہی کے ساتھی محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج ہوگیا۔

 

 

 

اختیارات سے تجاوز کے مقدمے میں اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جبکہ محمد خان بھٹی کی جانب سے رانا انتظار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے محمد خان بھٹی پر کرپشن کے کیس میں پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے محمد خان بھٹی کے درج اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ خارج کر دیا۔اینٹی کرپشن حکام نے ملزم محمد خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close