عمر عطا بندیال صاحب ون مین شو بند کرو، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی رہنما کی جذباتی تقریر

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ 5 ججوں کے پورے گھرانے کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، جس شخص کی ویڈیو آجائے سب کے سامنے اس جج کی کیا اہمیت ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کہہ رہے ہیں ہماری تنخواہ کم کر دو الیکشن کرا، بھائی تمہاری تنخواہ 17 لاکھ ہے، ہماری ایک لاکھ کچھ ہزار ہے، ہماری تنخواہ سپریم کورٹ کے نیب قاصد کے برابر ہے،

یہ سوموٹو کیا ہوتا ہے بندیال صاحب اکیلے ہی فیصلے کرتے ہیں، یہ ون مین شو بند کرو۔پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے مزید کہا ہے کہ آج کل تو بینچ فکسنگ ہو رہی ہے، وکیل کی شکل پسند نہیں سائل کی شکل پسند نہیں تو آٹ کر دیا، آپ لوگوں کو کون آٹ کرے گا، ایسا کیا ہے کہ ساری عدالتیں راولپنڈی میں لگتی ہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ یہ ایوان سپریم ہے، اگر پارلیمان نے فیصلہ نہ کیا تو یہ ہماری سرکوبی کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close