رینالہ خورد(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر رانا ثنااللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درخواست دے دی گئی۔تھانے میں درخواست کاشف مجید ایڈووکیٹ کی مدعیت میں گزاری گئی ہے، اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بارعاطف زمان بھٹی سابق امیدواربرائے صدرطاہرنعیم اختراور دیگر وکلا بھی کاشف مجید کے ساتھ تھے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان رہے گا یا ہم رہیں گے، رانا ثنااللہ کی کھلی دھمکی ہے، موجودہ وزیر داخلہ جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو دھمکیاں دے کر ملکی حالات خراب کر رہا ہے، اس سے قبل بھی وزیر آباد میں عمران خان کو جان سے مارنے کے لیے حملہ کرایا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں