اسلام آباد(آئی این پی)سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک بیالیس ہزارتین سوانتالیس حج درخواستیں موصول ہوگئیں۔ اسپانسرزاسکیم کے تحت تین ہزارسے زائد عازمین نے کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت چوالیس ہزارآٹھ سو دوعازمین حج کرسکیں گے۔
اسپانسرز اسکیم کے تحت غیرملکی کرنسی میں رقم جمع کروا کر تین ہزاردو سو بیاسی عازمین نے حج کا کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا۔حج درخواستوں کی وصولی اکتیس مارچ تک جاری رہے گی۔ ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہونیکا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں