کہاں کہاں اور کتنی جائیداد ہے ؟ مریم نواز کے اثاثوں کے تفصیلات منظر عام پر آگئیں

لاہور ( پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے اثاثوں کے تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز مجموعی طور پر 84کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ 2کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں،

مریم نواز نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی دوستوں کے 6کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔دستاویزات کے مطابق مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں 1ہزار 400کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں، ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز نے 3برس میں 1کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے، انہوں نے 3برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، حدیبیہ پیپر ملز میں

54لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کے شیئرز خرید رکھے ہیں۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ مریم نواز محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48لاکھ 21ہزار روپے کی شیئر ہولڈر ہیں، مریم نواز حمزہ سپننگ ملز میں 16لاکھ، جنید پولٹری فارمز میں 90ہزار روپے مالیت شیئرز کی مالک ہیں۔دستاویز کے مطابق چیف آرگنائز مسلم لیگ (ن) کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں، مریم نواز کے بینک اکائونٹس میں 78لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے، مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close