ترین گروپ، تحریک انصاف کا دھڑا بن کر سیاست کرے گا؟ نام کیا ہو گا؟

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر ترین گروپ نیموجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ سے متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیرترین گروپ نے سیاسی لائحہ عمل کیلیے سرجوڑ لئے ہیں اور جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کااعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض، عون چوہدری ،نعمان لنگڑیال،اسحق خاکوانی، اجمل چیمہ ، ترین گروپ کیسابق ارکان پنجاب اسمبلی اورپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بعض ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دے دی، شرکا نے رائے دی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے ہے اورمزید اجلاس بھی کرے گا۔۔۔۔

close