اظہر مشوانی لاپتہ کیس، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے مبینہ لاپتہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کردیے۔راولپنڈی بینچ نے کیس میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالت عالیہ نے ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاون لاہور کو (آج)28 مارچ کو جواب سمیت مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اظہر مشوانی زمان پارک سے نکلا اور اغوا کر لیا گیا۔پٹیشن میں ایف آئی اے اور لاہور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close