توشہ خانہ کیس، عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے والے ایس پی کو سزا مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے والے ایس پی کو ہٹا دیا گیا۔محمد سمیع ملک کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔سمیع ملک پر کیس میں عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی تھی اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔عدالت نے عمران خان کو سات اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق معاملے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے عدالت نے فائل گم ہونے والے کیس کے ساتھ اس کیس کو منسلک کردیا د وران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ توشہ خانہ فائل گم ہونے کے کیس کے ساتھ یہ منسلک کریں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت کا حکم تھا عمران خان امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کریں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور جوڈیشل کمپلیکس پر پتھراؤ کیاپی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سیکورٹی انتظامات کیے تھے ،عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کو طلب کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

close