عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، اسلام آباد پولیس نے اہم گرفتاری کرلی

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں۔ پولیس اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکی ہے۔عمران خان جب اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو پولیس نے ان کے ساتھ 4 گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی کے ہائیکورٹ کے اطراف میں موجود تھی،پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ آنے والے فوٹوگرافر نعمان جی کو بھی حراست میں لے لیا۔پولیس نے نعمان جی کے ہمراہ دیگر تین کارکنان کو بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کر دیا۔ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سول کپڑوں میں موجود لوگ عمران خان کے پرسنل فوٹوگرافر اور دیگر کارکنان کو گھسیٹ کر قیدیوں والی وین تک لے کر جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ۔۔دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کی ممکنہ پیشی،پیمرا نے ریلیوں،جلسے،جلوس اور عوامی اجتماعات کی براہ راست اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرا نے 27 مارچ کیلئے اسلام آباد کی حدود تک ریلیوں اور جلسوں کی کوریج پر پابندی عائد کی ہے،پیمرا نے ٹی وی چینلز کو واضح ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا،ریلیوں اور جلسوں پر پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے۔پیمرا کے مطابق چینلز نے پرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی فوٹیج براہ راست نشر کی،ایسی فو ٹیجز کی براہ راست نشریات نے افرا تفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔ یاد رہے کہ عمران خان خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ ہو چکے ہیں،عمران خان ممکنہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئےرجوع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close