جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس، کیا عمران خان آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے؟

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آج اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان آج صبح عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد جائیں گے،

اس مقصد کیلئے فواد چودھری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی،عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر بنائے گئے مقدمات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، سابق وزیر اعظم 5مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں