اظہر مشوانی کو کس نے غائب کیا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج اظہر مشوانی کی گمشدگی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بڑا انکشاف کردیا ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اظہر مشوانی کو تحریک انصاف نے خود سے غائب کیا ہے۔

 

 

 

 

 

اظہر مشوانی کی پی ٹی آئی کے پاس موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں، حکومت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مرنے مارنے کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں کر رہے،ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں، بات ”اب پوائنٹ آف نو ریٹرن ” تک پہنچ گئی ہے، عمران خان نے اپنے دور میں ہمارے وجود کی نفی کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ، وزیر آباد حملے کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی، یہ ایک فتنہ ہے جیسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close