وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی نازیبا ویڈیو دیکھنے کا اعتراف کر لیا، ویڈیو میں عمران خان کیساتھ کون موجود ہے؟

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک خواجہ سراء کے ساتھ ایک نازیبا ویڈیو موجود ہے جسے میں نے خود بھی دیکھا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت مخصوص اداروں کے پاس ہے لیکن میں نے عمران خان سے متعلق ویڈیوز دیکھی ہیں ، جس میں سے ایک ویڈیو خواجہ سراء کے ساتھ بھی ہے، یہ وہی معروف خواجہ سراء ہیں جن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے باتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لیک ہونے والے آڈیوز اصلی ہیں ، کیا عمران خان عائلہ ملک کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو سے انکار کرسکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی اپنی ویڈیو میں سپریم کورٹ کے جج اور ان کے بیٹوں سے متعلق جو باتیں کرہے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، لاہور میں رہنے والے بیشتر لوگ ان باپ بیٹوں کے کردار سے واقف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close