پنجاب حکومت کے ذمہ دار ترین وزیر نے اظہر مشوانی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی ٹکر کا جھوٹ بولتے ہیں، لاہور میں دو روز سے بارش ہورہی ہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ پانی چھوڑ دیا گیا۔جب ملک دشمن عناصر اسلام آباد جلسے کرنے جائیں تو پھر رانا ثنا روک لیں، ہمیں تو عدالت نے حکم دیا تو جلسے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واویلا مچایا جان کو خطرہ ہے اس لیے زیادہ سکیورٹی دی ہے،

وہ کہتے ہیں آئی جی پنجاب سے جان کا خطرہ ہے اور پنجاب پولیس کے 130 اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک طالبان کی ذیلی شاخ کے کمانڈر نے منصوبہ بندی کی ہے ان کا پہلا ہدف پولیس ہے، تھریٹ الرٹ ہے کہ دہشت گرد جلسے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔عامر میر کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی ٹکر کا جھوٹ بولتے ہیں، ان کے جلسے میں دنیا کے آنے کے دعوے پران کو پانی پھرتے نظر آرہا ہے، لاہور میں دو روز سے بارش ہورہی ہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ پانی چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close