مردم شماری ،عمران خان کے گھرزمان پارک کوکون سا نمبر لگا دیا گیا؟

لاہور(آئی این پی)لاہور سمیت ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے اور چیف ادارہ شماریات کے مطابق اپریل تک مردم شماری مکمل ہو جائے گی۔لاہور میں بھی مردم و خانہ شماری کا سلسلہ جاری ہے اور مردم شماری کرنے والی ٹیم زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ بھی گئی تاہم مردم شماری کے وقت عمران خان اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔زمان پارک میں مردم شماری کے وقت عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہوئے تھے

۔مردم شماری ٹیم نے عمران خان کے گھر کو م ش 025 گھرانہ 1 نمبر لگا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close