لاہور(آئی این پی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جماعتِ اسلامی کے ہیڈ کوارٹرمنصورہ میں قیام کی دعوت دے دی۔سراج الحق نے کہا کہ عمران خان یا جس بھی سیاستدان کو جان کا خطرہ ہے وہ منصورہ آ جائے،الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا۔ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ آئین سے بغاوت ہوگی۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں ورنہ مارشل لا کی طرف بڑھ رہے ہیں،
قومی اسمبلی ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر عمران خان کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہوگیا، ایک لاکھ 40 ہزار افراد ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں۔ایک سوال پر سراج الحق نے کہاکہ عمران خان زمان پارک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو وہ انہیں منصورہ میں قیام کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں