مستحق افراد کو مفت آٹے کا 20 کلو کا تھیلا فی خاندان دینے کا فیصلہ، کب سے اور کیسے ملے گا؟

لاہور (پی این آئی) رمضان المبارک میں پنجاب کی صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت مستحق افراد میں مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے۔۔۔۔ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے غریب عوام کو دی جانے والی سہولت میں بہتری پیدا کرنے کے حوالے سے نگران صوبائی کابینہ نے 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور مفت آٹا رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نگران صوبائی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔۔۔۔ کابینہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں جس پر کابینہ نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔۔۔۔نگران صوبائی کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close