راولپنڈی، مفت آٹے کا سرکاری ٹرک پر شہریوں نے لوٹ لیا

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں مفت آٹے کے سرکاری ٹرک پر شہریوں نے ہاتھ صاف کر دیا۔راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں مفت آٹے کا ٹرک پہنچا تو شہریوں نے انتظامیہ کی ایک نہ سنی اور آٹے کا پورا ٹرک لوٹ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لوگوں کو مفت آٹے کے ٹرک سے تھیلے لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔فلور ملز مالکان نے مفت آٹے کے سیل پوائنٹس پر اضافی سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close