عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔درخواستوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ہے۔بینچ کچھ دیر بعد حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرےگا۔

ہائی کورٹ آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیےگئے تھے جنہیں عمران خان کے وکلا نے دور کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close