الیکشن کمیشن کے پانچوں ممبران پر آرٹیکل 6 کا کیس بنانے کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پانچوں ممبران پر آرٹیکل 6 کا کیس بننا چاہیئے، پہلے آرٹیکل چھ پر عملدرآمد نہیں ہوا، اب ان سویلین پر ہوجائے گا،پہلی سویلین حکومت نے آئین توڑنے کا اقدام کیا ہے، گورنر خیبرپختونخواہ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرچکے ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر، فواد چودھری اور اعجاز چوہدری پنجاب میں الیکشن میں التواء کے خلاف مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔فواد چودھری نے کہا کہ 96بارز ایسوسی ایشنز نے الیکشن میں التواء کے فیصلے کو مسترد کیا ہے، وکلاء کمیونٹی ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پانچوں ممبران پر آرٹیکل 6 کا کیس بننا چاہیئے، پہلے آرٹیکل چھ پر عملدرآمد نہیں ہوا، اب ان سویلین پر ہوجائے گا، گورنر خیبرپختونخواہ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرچکے ہیں، پہلی سویلین حکومت نے آئین توڑنے کا اقدام کیا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ہوا تو وزیرداخلہ اور اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمارے حق میں فیصلہ آیا ہے۔ ماضی میں پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی بار سپریم کورٹ پر حملہ ہوا، اور جج کا فوں ٹیپ ہوا وہ یہی ہیں۔

پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی خوش آئند بات ہے، امید کرتے ہیں جے آئی ٹی آزادانہ ہوگی، ہم جے آئی ٹی کے سامنے اپنا مئوقف رکھیں گے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے اپنے مئوقف سے بھی متصادم ہے، جب لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں الیکشن کی تاریخ کے مقدمات چل رہے تھے، تینوں عدالتوں میں الیکشن کمیشن نے مئوقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں وہ تاریخ کا تعین کرسکے۔لیکن اچانک الیکشن کمیشن اس نتیجے پر پہنچے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے اور نوے روز میں الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن کے چند گھنٹے پہلے پارلیمنٹ میں حکومت نے انتخابات میں تاخیر کی خواہش کی تو الیکشن کمیشن نے انتخابات مئوخر کردیئے۔

پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں جو فیصلے کئے گئے ، پہلا فیصلہ کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے، بیرسٹر ظفر پٹیشن پر کام کررہے ہیں کل عدالت میں دائر کردی جائے گی۔یہ فیصلہ غیر آئینی ہے، اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ہے، صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس لئے 30 اپریل کو انتخابات کرائے جائیں۔ گورنر خیبرپختونخواہ کے خلاف بھی توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرچکے ہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس کو بھی سنے گی۔مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسے کی عدالت نے اجازت دی ہوئی ہے، 25 مارچ کو جلسہ ہوگا، تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ اس جلسے میں آئین کے دفاع اور سپریم کورٹ کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close