خیبر پختونخوا، رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا

پشاور( آئی این پی )حکومت خیبر پختونخوا نے رمضان کے مقدس مہینے کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح8 بجے سے دن2 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کے روز مذکورہ سرکاری دفاتر صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اپنے متعلقہ سرکاری فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اسی طرح ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں پیر سے جمعرات تک اور ہفتے کے دن صبح آٹھ بجے سے ایک بجے دن تک اپنی متعلقہ ذمہ داریاں اور فرائض ادا کیے جائیں گے جبکہ جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کام کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close