راولپنڈی(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ کی تہرے قتل میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن راولپنڈی کے جج سہیل انجم نے منظور کی۔ناصر بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری 3 اپریل تک منظور کرلی گئی ہے، عدالت نے ساتھ ہی آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
ن لیگی رہنما پر اکتوبر 1996 میں تہرے قتل کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج تھا۔اس مقدمے میں ملزم ناصر بٹ کے اس سے قبل ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔ وہ مقدمے کے اندراج کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں