توہین عدالت کی درخواست، عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) توہینِ عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔۔۔۔چیف جسٹس عامر فاروق نے توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔اس حوالے سے اسٹنٹ کمشنر شالیمار نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔۔۔۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کا حکم تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان امن و امان کی صورتِ حال پیدا نہیں کریں گے،

مگر انہوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔۔۔۔ جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پولیس اور جوڈیشل کمپلیکس پر پتھراؤ کیا،جس کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سیکیورٹی کے انتظامات کیے تھے، جبکہ عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا۔۔۔۔۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو طلب کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں