یوٹیوبر صدیق جان کو نامعلوم افراد کہاں لے گئے؟

اسلام آباد (آئی این پی ) معروف صحافی و نجی ٹی وی (بول نیوز)کے اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کو نامعلوم افراد نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، صدیق جان کی گرفتاری کی سیاسی جماعتوں اور صحافتی تنظیموں نے مذمت کی ہے ۔ نجی ٹی وی(بول نیوز) کے مطابق اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کو پیر کی شام بول نیوز کے دفتر بالمقابل تھانہ آبپارہ کے سامنے سے کچھ نامعلوم افراد نے پکڑا اور انہیں گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

صدیق جان کی گرفتاری سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں پولیس ، ایف آئی اے یا کسی اور ادارے نے گرفتار کیا ہے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور صحافتی تنظیموں نے معروف صحافی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف اس طرح کا رویہ درست نہیں اگر کسی کے خلاف کوئی الزام ہے تو اسے صفائی کا موقع دیا جانا چاہیے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close