مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست، نگران حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی طرف سے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم پولیس پر تشدد کے باعث نگران حکومت غور کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو سکیورٹی فراہم نہ کی جائے ۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی صرف سابق وزیراعظم کی سکیورٹی دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close